پنجاب حکومت گندم کےکاشتکاروں کو سود فری قرض دے گی

05-03-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت گندم کے کاشتکاروں کو سود فری قرض دےگی ، گندم کی مد میں نقصان اٹھانے والے 5 لاکھ کسانوں کو75 ارب کا قرض دیا جائیگا۔

حکام کے مطابق فی ایکڑ پر کسان کو 30 ہزار روپے دیئےجائیں گے، کسانوں کو دیا جانے والا قرض سود فری ہوگا ۔ پنجاب حکومت نواز شریف کسان کارڈ سے یہ قرض کسانوں کو دے گی، کسانوں کو قرض دینے کے پلان کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قرض 12ایکڑسےکم رقبے والےکسانوں کو دیا جائےگا ،جس میں ربیع اور خریف کی فصلوں کی کاشت کیلئےقرض بھی شامل ہوگا۔ کسان حکومت کےآن لائن پورٹل کےتحت اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔  پنجاب حکومت  گندم کے کاشتکاروں کو بھی قرض دے گی۔ گندم کی مد میں نقصان اٹھانے والے 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کا قرض دیا جائے گا ۔ فی ایکڑ پر کسان کو 30 ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔