شعیب صدیقی یو ای ٹی لاہور کے ممبر سینڈیکیٹ نامزد

05-03-2024

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں بطور ممبر سینڈیکیٹ نامزد کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب صدیقی دیگر اراکین کی مدت تک یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے ممبر ہوں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے رجسٹرار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکو اس ضمن میں مطلع کر دیا گیا۔ اس حوالے سے نومنتخب ممبر سینڈیکیٹ شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہورسینڈیکیٹ کی ذمہ داریاں احسن طریقے  سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا، ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی نظامت کا وسیع تجربہ رکھتا ہوں،صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور تاریخی روایات کا حامل ادارہ ہے اسے مزید مضبوط بنائیں گے۔ واضح رہے کہ شعیب صدیقی لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے حالیہ ضمنی الیکشن میں ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے بھی ممبر سنڈیکیٹ رہ چکے ہیں۔