مایا علی کی شوخ و چنچل اداؤں پر مداح مر مٹے

05-02-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی شوخ و چنچل اداؤں پر مداح مر مٹے۔

حال ہی میں مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں آئینے کے سامنے مختلف ادائیں دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں مایا علی نے گلابی پھولوں والی سفید پرنٹڈ قمیض زیب تن کر رکھی ہے جبکہ کانوں میں پہنے گئے چھوٹے جھمکے ان کی حسن کو دو آتشہ کر رہے ہیں۔ مایا علی نے اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ پر سال 2001 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم "کبھی خوشی کبھی غم" کے گیت "دیوانہ ہے دیکھو" کا مشہور شعر "آنکھوں میں ڈوب جانے کو ہم بے قرار بیٹھے ہیں" لگایا۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں بھی اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے "بے قرار بیٹھے ہیں" لکھا۔ اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین ان کی قاتلانہ اداؤں کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔