سجل علی کی مسکراہٹ پر بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

05-02-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل کی مسکراہٹ نے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سجل علی نے حال ہی ایک ڈرامے کے سیٹ سے اپنی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر مداح نے تعریفوں کے انبار لگا دیئے۔ مذکورہ تصاویر پر جہاں اداکارہ کے مداح تعریف کر رہے ہیں وہیں ان کی خوبصورتی اور قاتلانہ مسکراہٹ کے چرچے بھارت بھی پہنچ گئے۔ بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی سجل کی خوبصورت مسکراہٹ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور انہوں نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ " اُف ! یہ مسکراہٹ"۔ خیال رہے کہ شبانہ اعظمی اکثر و بیشتر سجل علی کی سوشل میڈیا پوسٹس پر کمنٹس کرتی ہیں اور خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔