آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ

05-02-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، تمام اہم اہداف کا ڈھانچہ تیار کر کے آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ سٹریٹجی پیپر بھی کابینہ سے منظور کرا لیا جائے گا، ڈیٹ سروسنگ، ڈیفنس، ایف بی آر ٹارگٹ، اخراجات کے تخمینہ کے اہم اہداف بھی فائنل کئے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی معاشی ٹیم کو بجٹ ورکنگ مکمل کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن اہم اہداف کیلئے تجاویز سے وزارت خزانہ حکام کو آگاہ کرے گا۔