گورنر سندھ کا پنجاب میں عوامی منصوبے مکمل کرانے پر محسن نقوی کو خراج تحسین

05-02-2024

(ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پنجاب میں عوامی منصوبے مکمل کرانے پر محسن نقوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محسن نقوی ہمارے ہر دل عزیز وزیر ہیں، ہم سب نے محسن نقوی کی بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی دیکھی اور تسلیم کی، لاہور میں انتہائی کم مدت میں منصوبوں کی تکمیل کو خود دیکھا، محسن نقوی کی کارکردگی دیکھ کر میں خود حیران رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ڈرائیور نے بتایا کہ یہ پل 3 ماہ میں بنا، یہ پل 4 اور 5 ماہ میں مکمل ہوا، میں محسن نقوی کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا، محسن نقوی نے ثابت کیا ہے کہ جب کوئی کام کرنا چاہے تو وہ ہو سکتا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ محسن نقوی اب وفاقی وزیرداخلہ کی حیثیت سے بھی بے مثال کام کر رہے ہیں۔