چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا سرائے مغل میں طالبعلم پر ٹیچر کے تشدد کا نوٹس

05-02-2024

(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے سرائے مغل میں طالبعلم پر سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطے کی ہدایت  کردی۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ سرائے مغل میں طالبعلم پر سکول ٹیچر کے تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، سکول ٹیچر نے ہیڈ ماسٹر کی موجودگی میں طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کمسن طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کرے، تشدد کا نشانہ بننے والے کمسن طالبعلم کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔