چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارت کے میچز راولپنڈی میں کرانے کی تجویز

05-02-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو پر کرانے کی تجویز سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا جس میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو پر رکھنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی کی بنا پر پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے میچز ایک شہر راولپنڈی میں کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ انہیں زیادہ نقل و حرکت سے بچایا جا سکے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی کے آئی سی سی کو بھیجے جانے والے جواب کا انتظار ہے۔ پی سی بی کی تجویز کے بعد پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی شیڈول پر اب آئی سی سی دیگر ملکوں سے فیڈ بیک لے گا، ایونٹ کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے، آئی سی سی کا میگا ایونٹ فروری 2025ء میں شیڈول ہے۔