عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی

05-01-2024

(لاہورنیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں دو فیصد تک کی کمی ہوئی، امریکہ میں خام تیل کے سٹاک میں حیران کن اضافے کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی ہوئی۔ خام تیل کی قیمتیں مشرق وسطیٰ کے جنگ بندی معاہدے کے امکان پر بھی گری ہیں۔برطانوی خام تیل کی قیمت 1.39 ڈالر کمی کے ساتھ 84.94 فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل 1.39 ڈالر کمی کے بعد 80.54 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔