نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا معاملہ، پی ٹی سی ایل گروپ کا موقف آگیا
05-01-2024
(لاہورنیوز) ایف بی آر کی جانب سے نان ٹیکس فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کے معاملے پر ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ نے اہم بیان جاری کر دیا۔
ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق ایف بی آر نے 5 لاکھ سے زائد صارفین کے شناختی کارڈز سے منسلک سمیں بند کرنے کی ہدایت کی ہے، پی ٹی سی ایل گروپ ایف بی آر کے نان فائلرز سے متعلق احکامات کا جائزہ لے رہا ہے۔پی ٹی سی ایل گروپ کے ترجمان کے مطابق سمیں بلاک کرنے کا معاملہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پی ٹی سی ایل گروپ ہدایات کی قابل اطلاق قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق تعمیل کرے گا۔ ترجمان کے مطابق صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے قابل اطلاق قانونی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے،ہدایات پر عملدرآمد کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل بات چیت جاری ہے۔