ملکی سیاست میں بڑی پیشرفت، سندھ کی دو بڑی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آ گئیں

05-01-2024

(ویب ڈیسک) ملکی سیاست میں بڑی پیشرفت، سندھ کی دو بڑی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے سیاسی جماعتوں سے روابط بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایم کیو ایم نے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا۔ ایم کیو ایم وفد نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی مستقبل اور حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رویئے پر ایم کیو ایم تذبذب کا شکار ہے، انتخابات سے قبل اور بعد میں ن لیگ کو سپورٹ کیا گیا لیکن کسی ایک مطالبے پر عمل نہیں ہوا۔