سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر چینی باشندوں کے گھومنے پھرنے پر پابندی

05-01-2024

(لاہور نیوز) پولیس نے پرائیویٹ سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر چینی باشندوں کے گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کر دی۔

پولیس کے اس فیصلے کے بعد متعدد کاروباری چینی باشندے بغیر سکیورٹی کی وجہ سے ہوٹلوں تک محدود ہو کر رہ گئے جبکہ نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے خط بھی لکھا گیا۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مزید دو دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ ، تنصیب کو بند کر دیا جائے گا ، بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کی جائیں۔