ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

05-01-2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی فلم ’گول‘ کے گانے ’بلو رانی‘ پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں گانے کے بول ’کیا میں سمجھوں‘ لکھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کا خوبصورت لباس ڈیزائنر حسین ریہر کا تیار کردہ ہے، جبکہ ان کا میک اپ اور ہیئر سٹائل سونیا نذیر نے کیا ہے۔ انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ ہانیہ عامر نے گزشتہ روز اسی لباس میں تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی اداکاراؤں مایا علی اور اقرا عزیز نے پسند کیا تھا جبکہ حرا خان نے انہیں ’گڑیا‘ قرار دیا تھا۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا، میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ وہاج علی، زاویار نعمان ودیگر شامل تھے۔