سرکاری ریٹ لسٹ نظرانداز، پھل من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگے
05-01-2024
(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں 30 سے 40 فیصد تک زائد نرخوں میں پھلوں کی فروخت جاری ہے ، پھل سرکاری نرخوں میں فروخت نہ ہونے اور گرانفروشی کے باعث خریدار بدستور مشکلات سے دوچار ہیں۔
پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق پایا جا رہا ہے، دکاندار من مانی قیمت پر پھل فروخت کرنے لگے۔اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عمل درآمد ناممکن ہوگیا۔ کیلا درجہ اول سرکاری دام 150سے80 روپے اضافے کے ساتھ 230 میں فروخت ہونے لگا ،کیلا درجہ دوم 45 روپے اضافے کے ساتھ 145 میں فروخت ہو رہا ہے، سیب سفید اول 150 روپے کلو مقررجبکہ بازار میں 205 روپے کلو بک رہا ہے ،سیب سفید دوم 95 روپے کلو مقرر جبکہ بازار میں 130 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ مسمی سرکاری دام 230 جبکہ مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ 270 میں بیچا جا رہا ہے،کینو سرکاری قیمت 285 مقرر لیکن بازار میں 350 میں مل رہا ہے ،پپیتا سرکاری نرخ 140 روپے کلو جبکہ بازار میں 260 روپے کلو ہے ،کجھور کی سرکاری قیمت 415 روپے جبکہ مارکیٹ میں 520 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور چیک اینڈ بیلنس رکھتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔