عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

04-30-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی کر دی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا جو 15 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔