پنجاب حکومت نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے
04-30-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔
اورنگزیب حیدر خان کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹر نور محمد اعوان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، علی اکبر ڈی سی بھکر تعینات اور صائمہ علی کو ڈی سی ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی سی جہلم سمیع اللہ فاروق کو او ایس ڈی بنا دیا، ڈی سی لیہ خالد پرویز کو او ایس ڈی بنا دیا جبکہ امیرہ بیدار کو ڈی سی لیہ تعینات کر دیا گیا، ڈی سی اوکاڑہ محمد ذیشان حنیف کو او ایس ڈی بنا دیا، فرخ عتیق ڈی سی اوکاڑہ تعینات اور خالد جاوید کو ڈی سی میانوالی تعینات کر دیا۔ تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری ہو گئے۔