آئی ایم ایف کی جانب سے سٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول

04-30-2024

(ویب ڈیسک )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔

آئی ایم ایف بورڈ نے سٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کر لیا، ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد اب سٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔ ذرائع سٹیٹ بینک کے مطابق تین مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ رقم زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہو گی۔