مہنگائی نے لوگوں کی قوت خرید متاثر کر دی

04-30-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی نے لوگوں کی قوت خرید متاثر کر دی، پھل اور سبزیاں کھانا دشوار تر ہو گیا۔

مہنگائی کنٹرول کرنے کے سب دعوے ہوا ہو گئے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، مرغی کا گوشت 17 روپے کمی کیساتھ بھی 563 روپے کلو کی سطح تک ہے، انڈے 3 روپے کے اضافے سے 240 روپے درجن میں دستیاب ہیں۔ سبزیوں میں میتھی 95 روپے سرکاری ریٹ کے برعکس 140 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پھول گوبھی 130 روپے کے بجائے 180 روپے کلو بک رہی ہے، مٹر 190 روپے کے سرکاری ریٹ کے بجائے 280 روپے میں فروخت، پیاز 180 روپے اور لیموں 280 روپے کلو تک بکنے لگے، پھلوں میں سیب 350 روپے کلو، کیلا 200 روپے درجن میں دستیاب ہے۔ شہری کہتے ہیں سبزیاں اور پھل خریدنا مشکل ہو چکا ہے، گوشت تو اب عید کے عید ہی نصیب ہوتا ہے۔