انسداد پولیو مہم، پہلے روز 24 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

04-30-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے، پہلے روز 24 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

لاہور میں 4 لاکھ 45 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، تمام اضلاع میں 1 لاکھ 61 ہزار مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے، مہم میں 67 ہزار پولیو ورکر حصہ لے رہے ہیں جبکہ لاہور میں 13 ہزار ورکر پولیو مہم کا حصہ ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ58 ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کا کہنا ہے کہ تمام تر توجہ پولیو کی مقامی افزائش کو روکنے پر مرکوز ہے۔