ایف بی آر ’’تاجر دوست سکیم ‘‘ کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام
04-30-2024
(ویب ڈیسک) ایف بی آر تاجروں کیلئے متعارف کرائی’’تاجر دوست سکیم‘‘ کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق’’ تاجر دوست سکیم‘‘ میں تاجروں کی رجسٹریشن کی تعداد 200 سے بھی کم رہی جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق ’’تاجر دوست سکیم‘‘ میں رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر 105 تاجروں نے رضاکارانہ رجسٹریشن کروائی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ’’تاجر دوست سکیم‘‘ کے تحت تقریباً 31 لاکھ ریٹیلرز کو نیٹ میں لانے کا پلان تھا، کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی، تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہو گا۔ ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024 سے ہو گی اور پورے سال کا ٹیکس یکمشت ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔