پنجاب حکومت کو گندم سے متعلق فیصلے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم
04-30-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو گندم سے متعلق فیصلے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پنجاب حکومت کی کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے خلاف ایڈووکیٹ فرحت منظور چانڈیو کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت حکومت کی پالیسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی، اگلی سماعت پر پنجاب کابینہ گندم سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کرے۔