پنجاب میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم کے نفاذ کا اصولی فیصلہ

04-30-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں  انہیں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پراسیکیوشن کے امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کے لئے "سیٹ آف سکلز " پراجیکٹ پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر کی پرفارمنس کے اشاریے مقرر کرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کرنے کی تجاویز پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے نفاذ سے پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کاتعین کرنے کے لئے کارکردگی کا سکور چیک ہوسکے گا، پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کے لحاظ سے شفاف گریڈنگ کی جاسکے گی۔ اجلاس کے دوران گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔