سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا
04-29-2024
(لاہورنیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو کے یونیورسل ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن نے باآسانی نئے (آئی کیو) بینچ مارک/معیار 2023 اہداف کو حاصل کیا، سول ایوی ایشن (آئی کیو) 2030 کے بیشتر مقاصد حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی، آئی کیو کا 2023 کے لئے 80 فیصد ہدف تھا جبکہ پاکستان نے 86 اعشاریہ 73 فیصد سے کامیابی حاصل کی۔ سول ایوی ایشن کا سال 2023 کے لئے یہ سکور آئی کیو 2030 کے ہدف 90 فیصد کے بہت قریب ہے، ہوابازی کی عالمی تنظیم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے یونیورسل ایوی ایشن سیکورٹی آڈٹ کیاتھا۔ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم ICAO نے فروری میں دس روزہ ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کا مقصد گلوبل ایوی ایشن سیکورٹی کے معیار کو مسلسل مانیٹرنگ اور آڈٹ کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔ اس آڈٹ کی کامیابی نیشنل ایوی ایشن سکیورٹی ایکٹ 2023 اور ائرپورٹس عملہ، ایئر لائنز، کارگو ایجنٹوں، گراؤنڈ ہینڈلرز اور اے ایس ایف کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔