سونیا حسین کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟اداکارہ نے وجہ بیان کردی
04-29-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کو بتا دیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں سونیاحسین کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سخت ڈائٹ پلان سے بریک لے لیا ہےکیونکہ روزانہ اس پر عمل کرنے سے میرا مزاج بری طرح متاثر ہوتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے مزاج کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے سکتی اور اسی وجہ سے میں نے اب اپنی ڈائٹ میں کاربوہائیڈریٹس بھی شامل کرلیے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں ہفتے میں دو بار ڈائٹ پلان چھوڑ کر اپنی پسند کا کھانا کھاتی ہوں جیسے کہ بریانی اور حلیم کیونکہ زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور میں کھانے کی کافی شوقین ہوں تو میں سب کچھ کھا لیتی ہوں۔سونیا حسین نے بتایا کہ ہفتے کے باقی پانچ دن میں اپنا ڈائٹ پلان فالو کرتی ہوں۔