آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ
04-29-2024
(ویب ڈیسک) آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف منگل کو تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہو گا، تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کی کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے، تعلیمی بجٹ کو آئندہ چار سال میں پانچ فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ حکومت نے چار سال میں یہ تعداد کم کر کے 90 لاکھ تک لانے کا بھی ہدف مقرر کیا ہے۔