6 ججز کا خط: سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن بنانے کیلئے نئی درخواست دائر
04-29-2024
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن بنانے کیلئے نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ خدا یار موہلہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ 6 ججز کے خط پر تحقیقات کیلئے 3 ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن تشکیل دے، کمیشن عدلیہ میں مداخلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ انٹیلی جنس اداروں کے افسروں کے اختیارات اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے قانون سازی کے احکامات دے، ایجنسیوں کے کردار کے تعین کیلئے قانون سازی کرتے وقت سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا فیصلہ کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ درخواست سپریم کورٹ کے وکیل جی ایم چودھری کے ذریعے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون، وزارت داخلہ اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔