گندم خریداری کا معاملہ، پنجاب وزراتی کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
04-29-2024
(لاہور نیوز) گندم خریداری کے معاملے پر پنجاب وزراتی کمیٹی نے سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 6 ایکٹر سے بڑھا کر 12 ایکٹر تک والے کسان کو بھی پالیسی میں شامل کرنے کی تجویز ہے، فی ایکٹر چھ بوریاں کسان کو دینے کی سفارش کی گئی، پنجاب حکومت کا کل 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کو گندم پر سبسڈی دینے کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے، حتمی اعلان جلد متوقع ہے جس کے بعد کسانوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق حکومت کے پاس اگلے سیزن تک 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے، کسانوں کے پاس جو گندم ہے بارشوں کی وجہ سے اس میں نمی ہے۔