گھریلو ملازمہ علیزے کی ہلاک کا معاملہ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

04-29-2024

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن کے علاقے وفاقی کالونی میں گھریلو ملازمہ علیزے کی پراسرار طور پر ہلاک کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گھریلو ملازمہ کو گھر کی دوسری منزل سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مقتولہ سر کے بل گھر کے گیراج میں گری۔  ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے سر، بازو اور گردن پر چوٹیں تھیں، پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔