پنجاب حکومت کا گندم پر کسانوں کو فی من سبسڈی دینے پر غور شروع

04-29-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر نئی حکمت عملی طے کر لی۔

پنجاب حکومت کسانوں کو گندم پر سبسڈی دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے، حتمی اعلان جلد متوقع ہے جس کے بعد کسانوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق حکومت کے پاس اگلے سیزن تک 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے، کسانوں کے پاس جو گندم ہے بارشوں کی وجہ سے اس میں نمی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نمی والی گندم حکومت کے لئے سٹور کرنا ممکن نہیں، کسانوں کو فی من سبسڈی دینے کے فیصلے پر غور شروع کر دیا گیا، حکومتی پالیسی پر پورا اترنے والے کسانوں کو 400 سے 600 روپے فی من سبسڈی دینے پر غور ہو رہا ہے۔