190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیخلاف مزید 4 گواہوں کے بیانات قلمبند

04-29-2024

(ویب ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہوں کی بیانات قلمبند کر لئے گئے۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ سماعت کے دوران چار مزید گواہان کے بیانات قلمبند، ایک پر جرح مکمل کر لی گئی، ریفرنس میں اب تک 25 گواہان کے بیانات قلمبند اور 16 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔