ایک مخصوص جماعت گندم کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے:عظمیٰ بخاری
04-29-2024
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک مخصوص جماعت اپنے لوگوں کے ذریعے گندم کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں پنجاب کی وزیر ا طلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے کسی نمائندے کو گرفتار نہیں کیا، نہ ہی صوبہ بھر میں کسانوں کے نمائندوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں، کچھ لوگ سیاست کی آڑ میں کسانوں کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی کو کسانوں کی آڑ میں اپنی سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے، پنجاب حکومت کسانوں کے حقیقی نمائندوں سے مکمل رابطے میں ہے، پنجاب حکومت کسانوں کے ہر قسم کے مفاد کا تحفظ کر رہی ہے۔