پی سی بی کو احسان کی انجری بارے رپورٹ جلد موصول ہونے کی توقع
04-29-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے پیسر احسان اللہ کی انجری سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کرکٹ بورڈ کو ایک یا دو روز میں موصول ہونے کا امکان ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل، بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائیگی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سب کرکٹرز اہم ہیں، فٹنس مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ری ہیبلی ٹیشن سنٹرز قائم کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے۔