سوئی ناردرن گیس کمپنی کی لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاری
04-29-2024
(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کام شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ریجن کو لاہور ایسٹ اور لاہور ویسٹ میں تقسیم کیا جائے گا، دونوں ریجنز کے الگ الگ جنرل منیجرز تعینات کیے جائیں گے، لاہور ریجن کے تمام سٹاف اور انفراسٹرکچر کی دو حصوں میں تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور ریجن میں انتظامی معاملات میں مشکلات کے باعث فیصلہ کیا گیا، لاہور ویسٹ کے لیے الگ دفتر بنایا جائے گا۔