وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام پر تبادلہ خیال

04-28-2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی، ان کی آخری ملاقات جون 2023ء میں پیرس میں سمٹ فار نیو گلوبل فنانشل پیکٹ کے دوران ہوئی تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ سال 3 ارب ڈالر کے پروگرام کیلئے حمایت پر کرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کیا، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پچھلے سال سٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کو سراہا، شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔ فریقین نے آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں داخل ہونے پر بھی تبادلہ خیال کیا، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جاری پروگرام کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو ان کی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔