آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری متوقع

04-28-2024

(لاہورنیوز) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا، آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔