دوسرا ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم کا ویسٹ انڈیز کو 122 رنز کا ہدف
04-28-2024
(لاہورنیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک وینڈیز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے مبینہ علی شاندار 55 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، گل فیروزہ نے 14، سدرہ امین نے 10، کپتان ندا ڈار نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔