شعیب اختر کی ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر سٹیڈیم کی سیر

04-28-2024

(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران اننگز بریک میں ٹرافی کو قذافی سٹیڈیم کی سیر کرانے کیلئے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر موجود تھے، انہوں نے آٹو رکشہ پر چمچماتی ٹرافی کے ساتھ سٹیڈیم کا چکر لگایا، تماشائیوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا۔ لاہور سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔