بابر اعظم نے ٹی 20 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

04-28-2024

(لاہور نیوز) پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 76 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے بھی 76ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔