طارق بگٹی کو پاکستانی ہاکی فیڈریشن کا صدر تعینات کردیا

04-27-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس ضمن میں ایک تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالےکیا ہے جس میں درج ہے کہ اسپورٹس بورڈ کے نمائندے کی موجودگی میں وزیر اعظم کے نامزد کردہ امیدوار طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے اور اب پی ایچ ایف کا صدر طارق بگٹی کو مقرر کردیا گیا ہے۔ بگٹی کے ساتھ ہاؤس سے اعتماد کا ووٹ لینے والے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دیئے ہیں۔