خود ساختہ کھاد مہنگی کرنے پر کمپنیوں کو جواز پیش کرنے کی ہدایت
04-27-2024
(لاہورنیوز )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے خودساختہ کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کمپنیوں کو جواز پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
وزارت صنعت وپیداوار کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر کمپنی نے خود ساختہ قیمت میں 561 روپے فی بوری کا اضافہ کیا، کمپنی یوریا کی قیمت میں اچانک اضافے کا ٹھوس جواز فراہم کرے۔وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر اضافہ ناقابل قبول ہے، اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کھاد پر ناجائز منافع کمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔