وکلاء کیخلاف مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں: آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلامیہ جاری
04-27-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ وکلاء کے خلاف درج مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں، ملک بھر میں گرفتار وکلاء کو باعزت بری کیا جائے، لاہور کی ماڈل ٹاؤن کورٹس میں عدالتیں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔ جاری کئے گئے اعلامیہ میں مزید کہا گیا جس طرح پہلے لاہور کی عدالتیں ایک جگہ پر موجود تھی ویسے کام شروع کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط پر عدالت عظمیٰ کا از خود نوٹس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی آئندہ ایسی کوشش نہ کر سکے، بار کونسل نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کیا، وکلاء تنظیموں نے 29 اپریل بروز پیر کے روز ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا لاہور ہائیکورٹ بار نے ساڑھے گیارہ بجے کے بعد ہڑتال کی کال دی۔