وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف پروگرام، سستی نان و روٹی کی فراہمی کیلئے 1645 مقامات کی چیکنگ

04-27-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف پروگرام کے تحت لاہور میں 1645 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

چیکنگ کے دوران 1494 مقامات پر سستی روٹی دستیاب، 151 جگہوں پر خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں، 57 مقدمات ، 39 گرفتاریاں اور 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے خلاف ورزی پر تنور مالکان کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے روٹی و نان کے وزن اور قیمتوں کی خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔  ڈی سی لاہور نے مزید کہا روٹی اور نان کی قیمتوں کو نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، شہری شکایت کے لئے وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن صفر آٹھ صفر صفر، صفر دو تین چار پانچ پر اندراج کروائیں۔