عاصمہ جہانگیر کانفرنس: طالبعلم کا جرمن سفیر کی تقریر کے دوران غزہ کے معاملے پر احتجاج

04-27-2024

(ویب ڈیسک) عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالبعلم نے غزہ کے معاملے پر شدید احتجاج کیا۔

طالبعلم علی حسن نے کانفرنس کے دوران جرمنی میں فلسطین کے حق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا، طالبعلم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔ احتجاج کے دوران دیگر طالب علم بھی مشتعل ہو گئے اور کانفرنس ہال میں شدید نعرے بازی کرتے رہے۔