سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے پارلیمانی لیڈرز سے تجاویز طلب

04-27-2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے پارلیمانی لیڈرز سے 10 مئی تک تجاویز طلب کر لی گئیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق ایوان بالا میں 36 قائمہ کمیٹیاں اور 4 فعال کمیٹیاں بنیں گی، اپوزیشن کو 13 قائمہ کمیٹیوں کی صدارت ملنے کا امکان ہے ،سینیٹ میں حکومتی اتحاد کو اکثریتی قائمہ کمیٹیاں ملیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں سے متعلق اپوزیشن نے ابتدائی تجاویز چیئرمین سینیٹ کو دے دیں، ماضی کی روایت کے مطابق اپوزیشن کو متعلقہ کمیٹیاں دی جائیں گی۔