نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے: یوسف رضا
04-27-2024
(لاہور نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر امن کا خواہاں ہے، افغانستان اور امریکہ کے درمیان امن کیلئے بات چیت کا آغاز کیا ہے ، ہمارا ویژن خطے میں امن، خوشحالی اور غربت کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک خطے کے ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک خطے کے ممالک کے درمیان گیم چینجر منصوبہ ہے۔