پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 7 روپے تک کمی کا امکان
04-27-2024
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16 ڈالرفی بیرل ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔