اگر متھیرا کا انسٹاگرام ہیک ہوجاتا تو۔۔۔۔اداکارہ نے میسج کرنے والوں کو فکر میں ڈال دیا
04-26-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہا کہ اگر اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا تو کئی گھروں میں طلاقیں ہوجاتیں۔
متھیرا نےایک پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بہت سارے لوگوں کے راز پوشیدہ ہیں۔بیشتر مردوں کے انباکس میں پیغامات آئے ہوئے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر میرا انسٹاگرام کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا اور اُس کی بات چیت سامنے آتی تو کئی گھر اجڑ جاتے اور شادیاں ٹوٹ جاتیں۔ متھیرا نے واضح کیا کہ ان کے کسی سے بھی خاص تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی کو خاص دوست بنانا چاہتی ہیں کیونکہ ہر رشتے کا اختتام ہوجاتا ہے اور میری نظر میں رشتوں کا ختم ہونا غلط ہے جس سے انسان ٹوٹ جاتا ہے۔شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ میں دوسری شادی نہیں کروں گی اور نہ ہی ابھی تک کسی کی جانب سے کوئی پیش کش کی گئی۔