مہنگائی بڑھنے کیساتھ ہی کچن گارڈننگ کی اہمیت میں بھی اضافہ

04-26-2024

(لبنیٰ ممتاز) مہنگائی بڑھنے کیساتھ ہی کچن گارڈننگ کی اہمیت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

مملکت خداداد میں جیسے جیسے مہنگائی بڑھ رہی ہے کچن گارڈننگ کی اہمیت بھی بڑھ رہی ہے، کچن گارڈننگ ایک صحت مند سرگرمی ہونے کے ساتھ ساتھ جیب کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ماہر ماحولیات مسلم رضا سید کا کہنا ہے کہ کچن گارڈننگ ایک ماحول دوست مشغلہ ہے جس سے انسان میں مثبت تبدیلیاں ہوتی ہیں، تازہ سبزی کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمی میں وقت گزارنے سے پریشانی و ذہنی دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے۔ دوسری جانب ایسی خواتین بھی ہیں جن کو روز کھانے پکانے کے ساتھ ساتھ بڑھتی مہنگائی کی بھی فکر رہتی ہے ان کے لیے بھی کچن گارڈننگ بہترین حل ہے۔کچن گارڈننگ نہ صرف صحت بخش مشغلہ ہے بلکہ مہنگائی سے پریشان افراد کے لئےگھر کا بجٹ بنانے میں بھی مدد گار ہے۔