ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر

04-26-2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیگر 9 درخواستیں بھی سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کی فریق بننے کی درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار، اعتزاز احسن اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہو گی، عدالت عظمیٰ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔