لاہورکی طرز پر پنجاب بھر میں صفائی کا مربوط نظام بنانے کا فیصلہ

04-26-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نےلاہور کی طرزپرپنجاب بھر میں صفائی کا مربوط نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ساہیوال اور سرگودھا ڈیویژن میں نئی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں فعال کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، محکمہ بلدیات نے پنجاب حکومت سےساہیوال ڈویژن میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےقیام کی سمری منظورکرا لی۔ جن اضلاع میں پہلے سےسالڈ ویسٹ کمپنیاں موجود ہیں وہ ضلع کی بجائے ڈویژن کی سطح پرکام کریں گی،اس کے علاوہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار بھی وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی قصور،ننکانہ،شیخوپورہ میں بھی صفائی کی ذمہ دار ہوگی،لاہورڈویژن کےتمام اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ سروسزکی آوٹ سورسنگ کےلیے پری بڈنگ مکمل کرلی گئی۔ قصورمیں 16،ننکانہ 21، شیخوپورہ سے 25 کمپنیوں نے صفائی ٹھیکے کے لیے پری بڈنگ میں حصہ لیا،سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ جلد پنجاب میں صفائی کا مضبوط نظام لارہے ہیں،نہ صرف لاہوربلکہ پورے پنجاب میں لاہورکی طرز پر صفائی نظر آئے گی۔